فیس بک نے انتخابات پر اثر انداز ہونے والی اسرائیلی کمپنی پر پابندی عائد کردی
5cdd8a10182d7 - فیس بک نے انتخابات پر اثر انداز ہونے والی اسرائیلی کمپنی پر پابند

فیس بک کا کہنا ہے اس نے متعدد ممالک میں انتخابات پر اثر انداز ہونے والی اسرائیلی کمپنی پر پابندی عائد کردی اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے درجنوں اکاؤنٹ اور پیجز کو منسوخ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے Ù¾ÛŒ' Ú©ÛŒ رپورٹ Ú©Û’ مطابق فیس بک Ú©Û’ سائبر سیکیورٹی پالیسی Ú©Û’ سربراہ نیتھینیئل گلائیچر Ù†Û’ صØ+افیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان Ú©ÛŒ کمپنی Ù†Û’ 65 اسرائیلی اکاؤنٹ، 161 پیجز، درجنوں گروپس اور 4 انسٹاگرام اکاؤنٹس Ú©Ùˆ بند کیا ہے۔

ان Ú©Û’ مطابق یہ تمام اکاؤنٹ، پیجز تل ابیب میں مقیم سیاسی مشاورتی اور لابی کرنے والے ادارے 'آرکمیڈز گروپ' سے منسلک تھے جو اپنی سوشل میڈیا مہارت اور قابلیت Ú©Û’ ذریعے Ø+قیقت Ú©Ùˆ تبدیل کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیس بک، آرکمیڈز گروپ Ú©Û’ مقاصد Ú©Û’ بارے میں نہیں جان سکا جو یا تو کمرشل یا پھر سیاسی ہوسکتے ہیں تاہم فیس بک Ú©Ùˆ سیاسی امیدواروں، مخالفین اور مقامی نیوز اداروں کا نام ظاہر کرتے ہوئے منظم غیر اخلاقی Ø+رکات Ú©Û’ بارے میں معلوم ہوا تھا جو فرضی معلومات پھیلا رہے تھے۔

فیس بک پر اس کمپنی کے اہم اہداف سب سہارا افریقی خطے کے ممالک تھے، تاہم جنوب مشرقی ایشیا اور لاطینی امریکا کے چند ممالک بھی اس کے نشانے پر تھے۔

ان پیجز پر تقریباً 28 لاکھ فالوورز تھے اور لاکھوں ویوز تھے۔

فیس بک کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ آرکمیڈز نے جعلی اشتہارات پر 8 لاکھ ڈالر خرچ کیے اور ان کے کام کا آغاز 2012 میں ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آرکمیڈز پر پابندی عائد کردی ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک پر، 2016 میں امریکا کے صدارتی انتخاب کے دوران روس کی جانب سے عوامی رائے کو تبدیل کرنے کے لیے فیس بک کے استعمال کے انکشاف کے بعد جعلی خبروں سے نمٹنے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنی ویب سائٹ پر آرکمیڈز خود کو صدارتی انتخاب کی مہم کے لیے مشاورت کرنے والا ادارہ ظاہر کرتا ہے۔